172گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد

March 27, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ماہ رمضان کے چوتھے روز کراچی کے تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے 172گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی اور ضلع جنوبی میں ایک جبکہ دو دکانیں ضلع کورنگی میں سیل کی گئیں مجموعی طور پر دس لاکھ تین ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جن میں آٹا کی فروخت کرنے والے 13 دکانداروں پر ایک لاکھ 81 ہزار، بارہ بیکری والوں پر ایک لاکھ 59 ہزار ،17 پولٹری والوں پر 93 ہزار27، گروسری والوں پر دولاکھ ، سات میٹ فروشوں پر بتیس ہزار، چھبیس سبزی والوں پر 23 ہزار 44 روپے فروٹ والوں پر 87 ہزار او ر چھبیس دودھ فروشوں پر دو لاکھ 29 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف کنٹرول روم کے نمبر 02199203443 یا 02199205645 پر اپنی شکایت درج کروائیں۔