نشاط ضیاء قادری کی والدہ کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رہنماؤں کی شرکت

March 27, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی و سی او سی کے رکن نشاط ضیاء قادری کی والدہ اتوار کو انتقال کر گئیں انہیں عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد حسین،زاہد منصوری، سی او سی ، ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان سمیت مرحومہ کے اہلخانہ نے شرکت کی،دریں اثناءمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔