ایمپریس مارکیٹ، فروٹ فروش مافیا کا میڈیا ٹیم پر چھریوں سے حملہ

March 27, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر ایمپریس مارکیٹ میں فروٹ فروش مافیا نے صدر میں نجی نیوز چینل کی ٹیم پرکوریچ کے دوران چھریوں سے حملہ کر کے زخمی کردیا، نجی ٹی وی چینل کی ٹیم فروٹ کے قیمتوں کے حوالے سے بات کررہی تھی کہ خاتون کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے حملے میں ملوث 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔