پاکستان میں سمندری سیاحت کے بہت مواقع ہیں‘ ڈاکٹرنزہت

March 27, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمدعلی جناح یونیورسٹی میں بلیواکانومی سمندری معیشت پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔بلو نیٹ پلس کی سی ای اواورنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنوگرافی انڈسٹری اینڈ کمیونی کیشن حکومت پاکستان کی سابق ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر نزہت خان نے کہا کہ پاکستان میں سمندری سیاحت کے بہت مواقع ہیں، گزشتہ تین چار سال سے سمندری سیاحت صنعت کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے، میری ٹائم سیاحت کی بہت زیادہ گنجائش ہے۔میری ٹائم انکیوبیشن سینٹر پر کام ہوسکتاہے، فشریزپربھی کام کی گنجائش ہے۔