موخر شدہ بلدیاتی نشستوں پر انتخابات، یوسی 28 میں پولنگ کے دوران تصادم

March 27, 2023

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں موخر شدہ بلدیاتی نشستوں پر انتخابات کے دوران یوسی 28 کے وارڈ 1 پر پولنگ کے دوران تصادم، 2 سیاسی جماعتوں کے کارکن آپس میں گھتم گھتا ہوگئے، کارکنان کی ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش، ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے، سیکورٹی کے لئے تعینات پولیس سیاسی کارکنان کے سامنے بے بس رہی، تصادم کے بعد پولیس کی بھاری اضافی نفری پہنچ گئی، پولیس نے دونوں جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا،جھگڑا پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر علی ھنگورو کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر پیش آیا، پیپلز پارٹی کے کارکنوںنے پی ٹی آئی رہنما کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر اعتراض اٹھایا تھا۔ تصادم کے بعد ڈویژنل الیکشن کمشنر عابد عبداللہ‘ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یوسف بلوچ اور اے ایس پی علینہ راجپر موقع پر پہنچ گئے۔