شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، ریاض الجنۃ میں نماز ادا کی

March 27, 2023

مدینہ منورہ (شاہدنعیم) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کے روز مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا دورہ کیا اور ریاض الجنۃ میں نماز ادا کی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم آمد پر جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس اور ان کے نامور ائمہ، مبلغین اور معاونین نے استقبال کیا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد قبا کا دورہ بھی کیا اور مسجد میں دو رکعت نوافل ادا کی۔