عازمین کو 45 سے 50 ہزار روپے کی بچت ہوسکے گی، وزارت مذہبی امور

March 27, 2023

اسلام آباد(آئی این پی) ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورڈاکٹرعطا الرحمان نے سرکاری حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا تے ہوئے کہا ہے کہ عازمین کیلئے45 سے 50ہزارروپے تک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹرعطا الرحمان کاکہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو45 سے 50 ہزارروپے کی کمی ممکن ہوسکے گی،پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کریں گے۔