مفت آٹا سکیم فراہمی کا طریقہ کار خواتین کی تذلیل ہے، پاکستان سرائیکی پارٹی

March 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی نے حکومتِ پنجاب کی طرف سے مفت آٹا سکیم کی فراہمی کے طریقہ کار اور سرائیکی خواتین کی تذلیل اور پنجاب پولیس کے رویے کومسترد کر دیا ھے اور کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وُہ آتا کی فراہمی کے دوران خواتین اور بے روزگا روں کی توہین کرے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک جاوید حسین چنر ایڈووکیٹ نے آج ملتان میں مفت آٹا سکیم پوائنٹ کے باہر عوام سے یکجحتی کے دوران کیا ۔ملک جاوید حسین چنر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان سرائیکی پارٹی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے سلوک کی بھر پور مذمت کرتی ھے ۔اس موقع پرسرائیکی قوم پرست رہنما اور سرائیکستان قومی اتحاد کے سینئر رہنماء شریف خان لاشاری ،ملک امتیاز پرہار ،حاجی، کالو خان بلوچ ،حاجی مظہر خان ،نذر خان ۔ظہور احمدِ کھرل ،طارق خان نیازی ،نعیم خان لاشاری اور دیگر نے حکومتِ کے خلاف نعرے بازی کی