دوسری قومی ادبی نعت کانفرنس منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد، ریاض ندیم نیازی کیلئے ’’فروغِ نعت‘‘ ایوارڈ کا اعلان

March 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) حسان بن ثابتؓ سینٹر فار ریسرچ اِن نعت لٹریچر منہاج یونیورسٹی لاہور اور نعت فورم انٹرنیشنل کے باہمی اشتراک سے دوسری قومی ادبی نعت کانفرنس 2023ءمنہاج یونیورسٹی لاہور کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں الحاج سرور حسین نقشبندی نے پاکستان کے مختلف حصوں میں فروغِ حمد و نعت کے لیے عملی طور پر کام کرنے والے 9 افراد کے لیے ”فروغِ نعت ایوارڈ“ کا اعلان کیا جن میں بلوچستان کے شہر سبی میں حمد و نعت کے فروغ میں گذشتہ چالیس سال سے مصروف نعت گو شاعر و نعت خواں اور انجمن عندلیبانِ ریاض رسول پاکستان کے جنرل سیکرٹری و حلقہ پاسبانِ حرف پاکستان کے سیکرٹری جنرل ریاض ندیم نیازی کے لیے ”فروغِ نعت ایوارڈ“ دینے کا اعلان کیا۔ ریاض ندیم نیازی کے 15 شعری مجموعے شایع ہوچکے ہیں۔ جن میں ”کُن فیکون“ (حمدیہ)، ”خوش بو تری جوئے کرم“، ”ہوے جو حاضر درِ نبی پر“، ”بحرِ تجلیّات“، ”جو آقا کا نقشِ قدم دیکھتے ہیں“، ”چمن زارِ حمد و نعت“، ”گُل زارِ اہلِ بیتؑ“، ”فیضانِ اولیائ“، ”ساوے گنبد دی چھاں“(پنجابی نعتیہ مجموعہ) چار غزلوں اور ایک ہائیکو اور نظموں کا مجموعہ شامل ہیں۔ جبکہ حمد و نعت، غزل و اشعار کے 76 انتخاب بھی شایع ہوکر مارکیٹ میں آچکے ہیں۔