مینار پاکستان کاجلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم تھا، تحریک انصاف

March 27, 2023

لاہور (خبرنگار) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ تحریک انصاف نے مینار پاکستان کے سائے تلے تاریخی جلسہ کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے ،جس سے مریم نواز اور ان کے حواریوں کے ہوش اڑ چکے ہیں ۔ ڈاکٹر سیمی بخاری سعدیہ سہیل رانا شنیلا روت روبینہ جمیل رخسانہ نوید ڈاکٹر نوشین حامد معراج ام البنین نیلم حیات زریں رحمان تنزیلہ عمران اور روبینہ شاہین نے کہا کہ ہمارے ہزاروں کارکنوں کو جلسے میں روکنے کے لیے گرفتار کیا گیا اس جلسے کو ناکام بنانے کے لیے حکومت نے ہر گھٹیا حربہ استعمال کیا جو قابل مذمت ہے ۔ عمران خان کی مقبولیت عروج پر ہے امپورٹڈ حکمران ٹولے کو اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے پی ڈی ایم پہلے دن سے اپنی سیاسی قبر کھود رہی ہے رانا ثناءاللہ کا اج کا بیان مینار پاکستان کے کامیاب ترین جلسے کے بعد بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے زرداری اور نوازشریف ٹولہ ملکی سیاست سے منفی ہو چکا ہے اللہ الحق ہے ہر سیاسی میدان سےشیخ امتیاز محمود ، زبیر نیازی اور اویس یونس نے کہا کہ زندہ دلا ن تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے مینار پاکستان پہنچے مینار پاکستان کا جلسہ امپورٹڈ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم تھا ۔