الیکشن کے التواکی مذمت کرتے ہیں، آج احتجاج کرینگے، ضیاء الدین انصاری

March 27, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی اقتدار کی ہوس نے ملک وقوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ پورا ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے، آٹے کی لائنوں میں موت بک رہی ہے۔ حکومت اور الیکشن کمیشن کا انتخابات سے فرار سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور آئین شکنی ہے۔جماعت اسلامی لاہور الیکشن کمیشن کے 30 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اور آج 27 مارچ کو دفتر الیکشن کمیشن پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے عہدیداران اور ذمہ داران کے اہم اجلاس میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ مزیدکہا کہ ملک ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا اور جمہوری عمل سے ہی قائم رہ سکتا ہے۔ آج دن ساڑھے 11 بجے صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر (کورٹ سٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریگی ۔