بھارتی کرکٹ بورڈ کی جیت، آئی سی سی نے اندور اسٹیڈیم پر فیصلہ بدل لیا

March 28, 2023

دبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور فیصلہ بدلنے پر مجبور کردیا، آئی سی سی نے بھارت کی اپیل پر اندور کرکٹ اسٹیڈیم کی ریٹنگ ’’خراب ‘‘ سے بہتر کرکے اسے ’’ اوسط سے کم تر‘‘ کردیا۔ اس طرح اس کے ڈی میرٹ پوائنٹس بھی تین سے کم کرکے ایک کردیا گیا ہے۔