برطانیہ، تارکین وطن کو فوجی اڈوں، فیریز پر رکھنے کا منصوبہ

March 28, 2023

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کو ہوٹلوں میں رکھنے کی بجائے فوجی اڈوں یا غیر استعمال فیریز پر رکھنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق منصوبے کا اعلان چند ہفتوں میں متوقع ہے۔اس حوالے سے وزراء اشارہ دے چکے ہیں کہ سیاسی پناہ گزینوں ہوٹل میں رکھنے کا سلسلہ بند کردیا جائے گا۔ادھر متعدد ٹوری اراکین پارلیمنٹیرین قانونی تارکین وطن کے حوالے سے بل کیخلاف ہیںمجوزہ حکومتی قانون پر پیر اور منگل کو پارلیمنٹ میں بحث متوقع ہے۔