ہیلی فیکس کی معروف سماجی شخصیت عارف حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں

March 28, 2023

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) ہیلی فیکس کی معروف سماجی شخصیت حاجی چوہدری عارف حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مقامی مرکزی جامع مسجد مدنی میں ادا کی گئی جس میںکمیونٹی افراد نے شرکت کی۔ مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کے انتقال پر سابق میئرہیلی فیکس ارشد محمود، کونسلر فیصل شوکت، محمد الیاس،رب نواز، علامہ محمد سجاد رضوی، زاہد انور مرزا، سابق میئر ہیلی فیکس فرمان علی، چوہدری مظہر حسین، چوہدری اصغر علی اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے۔