سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

March 28, 2023

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)سعودی عرب نے پاکستان کے مستحق عوام کے لیے ایک سو ٹن کھجوروں کا تحفہ حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔اس سلسلے میں سوموار کو اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کھجوریں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔ کابینہ ڈویژن کے نمائندے نے کھجوریں وصول کیں یہ 100 ٹن کھجوریں سالانہ روایات کے طور پر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تحفہ ہیں۔