حسان نیازی کو 3 ایم پی او میں رکھنا ظلم و زیادتی ہے، پی ٹی آئی

March 28, 2023

کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد آصف ترین نےکہا ہے کہ کوئٹہ جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں حسان نیازی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کرنے کی بجائے 3 ایم پی او میں رکھنا ظلم و زیادتی ہے عمران خان کا سیاسی مقابلے نہیں کرسکے تو پی ٹی آئی کے عہدیداران کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا جارہا ہے جس سے ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ مزید مضبوط ہونگے ،انہوں نے کہا کہ حسان نیازی کو کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر احتجاج کرنے والوں کے ایف آئی آر میں نامزد کیا جو اس دن حسان نیازی ایئرپورٹ تو کیا بلوچستان میں بھی موجود نہیں تھے لیکن پھر بھی انکو غیر قانونی طور اس ایف آئی آر میں نامزد کیا اور کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا ،عدالت نے انکے ریمانڈ کی استدعا مسترد کی اور ایک لاکھ مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی لیکن اس کے باوجود انکو 3 ایم پی او میں رکھا اور پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا جو غیر قانونی او غیر آئینی ہے ہم حسان نیازی کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔