آئی جی کا زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو پولیس مراعات نہ ملنے کا نوٹس

March 28, 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے 14 ماہ قبل دوران ناکہ ڈیوٹی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل محمد ارشد کو پولیس مراعات نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔ 17 جنوری 2022 کو دوران ڈیوٹی جیلانیہ چوک سیکٹر جی ایٹ ون اسلام آباد پولیس ملازمین پر فائرنگ ہوئی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل ارشد اور منور زخمی ہوئے تھے کانسٹیبل منور ہسپتال پہنچ کر شہید ہوگیا،واقعہ کو ایک سال دو ماہ گزر گئے لیکن محمد ارشد کانسٹیبل مکمل تندروست نہ ہوسکا اور نہ ہی افسران بالا کی طرف سے اسکی مالی امداد کی گئی۔