گرانفروشوں کو جرمانے، دو گرفتار

March 28, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز جاری رہا۔ مقررہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ایک سو بائیس مقامات پر انسپیکشن کی گئی اورقیمتوں میں اضافے پر چھے ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، ایک دکان سیل ، دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ چار پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، تجاوزات کے خلاف آئی جی پی روڈ اور منڈی موڑ میں آپریشن کیا گیا۔ ایک غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسی اور ایک غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشن کو سیل کیا گیا ۔