ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کا اختیار

March 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ رمضان پیکج کے مفت آٹا پوائنٹس پر موثر صفائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں جبکہ شہریوں کے شدید رش کے پیش نظر م ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر ڈبل شفٹ میں صفائی آپریشن جاری ہے،یہ بات نہوں نے گزشتہ روز آٹا پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کی۔ منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی آپریشن پر بریفنگ بھی دی ،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مزید کہا کہ سحر و افطار کے اوقات میں بھی خصوصی صفائی پلان تشکیل دیا گیا ہے جبکہ مساجد،تعلیمی و صحت کے مراکز اور اٹا پوائنٹس پر ڈیوٹی ڈبل کردی گئی ہے، عوامی شکایات پر قاسم بیلہ میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری ہے، انفورسمنٹ سیل کو کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف قانونی اختیارات فراہم کئے جارہے ہیں۔ بلڈنگ مٹیریل باہر پھینکنے والوں کیخلاف کڑی کارروائی ہوگی۔