ناجائز منافع خوری، شہری پر تشدد، بوگس چیک دینے پر مقدمات درج

March 28, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئےمعلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ قطب پور پولیس قادرپورراں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے درخواستیں دی کہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مہنگے داموں دال چاول اور فروٹ فروخت کرنے کے الزام میں ملزمان رضا اور جاوید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے اشتہار ی ملزم بیٹے کو فرار کروانے کے الزام میں باپ پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کیلئے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے کے الزام میں دو نوسربازوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔غیر قانونی سائیکل اسٹینڈ بناکر شہریوں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج۔پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔