حلقہ میں رابطہ سڑکوں کا جال بچھادیا: امجدعباس چانڈیہ

March 28, 2023

چوک سرورشہید (نامہ نگار) ایم پی اے سردار اظہر عباس خان چانڈیہ کے فرزند سردار امجد عباس چانڈیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ میرے والد نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے عوام کی خدمت کے لئے ہر حربہ اپنایا اور ہم نے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا۔ چوک سرورشہید رنگپور روڈ جس کا کئی دہائیوں سے براحال تھا اسکی منظوری کرواکے کام شروع کروادیا۔ حلقہ میں رابطہ سڑکوں کا فقدان تھا ہم نے سڑکوں کا جال بچھادیا، درجنوں پرائمری سکولوں کو مڈل کادرجہ دلوایا۔