حکومت طلبہ کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تذبذب کا شکار

March 28, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت ماس ٹرانزٹ سسٹم میں طلبہکو مفت سفری سہولیات کی فراہمی سے متعلق تذبذب کا شکار نظر آرہی ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز طلبہ کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کا حکم نامہ جاری کرنے کے ایک ہی روز بعد واپس لے لیا گیا۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں طلبہکو مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی تھی۔ میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں اتوار کے روز چوبیس گھنٹے کے لئے بزرگوں اور طلباء کو سفری سہولیات میں رعایت ملی۔ سکول اور کالج کے طلباء کو مفت سفری سہولت کے نوٹس آویزاں کیے گئے مگر ایک روز بعد میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے سٹیشنز سے نوٹسز اتار دیئے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں طلبہکو مفت سفر کا کوئی میکنزم نہیں بنایا جاسکا، ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سافٹ ویئر میں مفت سفر کے حوالے سے کوئی آپشن نہیں رکھا گیا، مفت سفر کے فیصلے پر عمل درآمد سے قبل سافٹ ویئر میں تبدیلی کرنا ہوگی، میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں نیا میکنزم نہ بنانے تک طلبہکو مفت سفری سہولیات فراہم نہیں کی جائیگی۔اس حوالے سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی انتظامیہ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ روز میں طلبہ کے لیے مفت سفری سہولیات کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا۔