اخبار فروش یونین لاہورکے وفد کی ٹکا خان سے ملاقات، تمغہ حسن ِ کارکردگی ملنے پر مبارک باد

March 28, 2023

لاہور( نیوزرپورٹر) اخبار فروش یونین لاہور کے نمائندہ وفدنے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی دفتر اسلام آباد کا دورہ کیا اور آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان سے ملاقات کی اور انہیں تمغہ حسن ِ کارکردگی ملنے پر مبارک باد دی ۔وفد کے سربراہ چوہدری عاشق حسین نے کہا کہ یہ اعزاز پوری اخبار ی صنعت کے کارکنوں کیلئے باعث عزت ہے ۔وفد میں لاہور اخبار فرو ش یونین کے صدر چوہدری مشتاق، جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین رانا یاسین، وائس صدر اخبار فرو ش یونین سجاد عظیم اور سینئر نائب صدر ملک امتیاز شامل تھے۔ ٹکا خان نے وفدکے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تمغہ حسن ِ کارکردگی ملنا پورے پاکستان کی اخبار فروش برادری کے لئے ایک اعزاز ہے۔ٹکا خان نے وفد کو یقین دلایا کہ خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔