خدمات کا معیار بہتر کرنے کیلئے محکمہ بلدیات کو رول ماڈل بنانے کا فیصلہ

March 28, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)نگران وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو مہیا کی جانے والی خدمات کا معیار بہتر کرنے کے لئے محکمہ بلدیات کو رول ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے-انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر کے محکمہ کومکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے اورترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے پنجاب بھر میں ای ٹینڈرنگ اور ای بڈنگ سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے،گزشتہ روز ایک اجلاس کے بعد انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی اد ا کردہ رقوم میں فراڈ اور دھوکہ دہی کی روک تھام کے لئے کاغذی رسیدیں ختم کردی جائیں گی - محکمہ بلدیات کو رقوم کی ادائیگی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کی جا سکے گی-اس مقصد کے لئے بینک آف پنجاب کے ساتھ شراکت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا بنیادی مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر خدمات مہیا کرنا ہے۔