تعطیلات منانے والوں کو زیادہ قیمتیں ادا کرنے سے بچنے کیلئے محتاط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے

March 29, 2023

لندن (پی اے) تعطیلات منانے والوں کو زیادہ قیمتیں ادا کرنے سے بچنے کے لئے محتاط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ نئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ کی چھٹیاں منانے والوں کو قیمتوں میں زبردست اضافے سے بچنے کے لئے اپنی منزل کا انتخاب احتیاط سے کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ پوسٹ آفس ٹریول منی کے مطابقکئی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں سٹرلنگ کی قدر میں کمی اور ریزورٹ کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ عام سیاحتی اشیاء کی قیمت پانچ میں سے چار مشہور ریزورٹس اور شہروں میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ سالانہ ہالیڈے منی رپورٹ، جس میں 40مقامات کا سروے کیا گیا،سے پتہ چلا کہ برطانوی ہالیڈے میکرزکوسٹا ڈیل سول، اسپین، مارماریس، ترکی،آرلینڈو، امریکہاور فوکٹتھائی لینڈ جیسے مقامات پر کھانے، نمکین، مشروبات، سن کریم اور کیڑوں کو بھگانے والے اسپرےکے اخراجات کے لئے زیادہ ادائیگی کر رہے ہیںلیکن 10سستے ترین مقامات میں سے 6میں قیمتیں سال بہ سال گرتی رہی ہیں جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں برطانیہ کے سیاحوں کے لئے سب سے کم قیمتیں ہیں، جس کی وجہ حالیہ مہینوں میں سٹرلنگ کے مقابلے میں رینڈ کی تقریباً 16 فیصد گراوٹ اور بارز اور ریستورانوں میں مسابقتی قیمتیںہیں۔ ساحلی شہر میں دو افراد کے لئے شام کا تین کورس کا کھانا، بشمول ہاؤس وائن کی بوتل کے اخراجات عام طور پر صرف 35.80پونڈز ہیں۔ پرتگال کا الگریوو یورو زون کے نو مقامات میں سے سب سے سستا ہے۔ بحیرہ احمر کا تفریحی مقام شرم الشیخ بھی مصری پاؤنڈ کی قدر میں گراوٹ کی وجہ سے بہترین قیمت کے ٹاپ 10 میں شامل ہےیہاں تک کہ ترک لیرا کی قدر میں 19.2فیصد کی کمی کے ساتھ، افراط زر اور ملک کے بارز اور ریستورانوں میں کم از کم اجرت میں 55فیصد اضافے کا مطلب ہے کہ مارماریس جانے والے برطانوی وزیٹرز کیلئے قیمتیں گزشتہ سال سے دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں پوسٹ آفس میں مالیاتی خدمات کے پورٹ فولیو ڈائریکٹر ایڈ ڈٹن نے کہا کہ سٹرلنگ کے اتار چڑھاؤ کے باوجودمحتاط منصوبہ بندی کے ساتھ کم ادائیگی اب بھی ممکن ہے بکنگ کرنے سے پہلے ایکسچینج ریٹ کی نقل و حرکت اور چھٹیوں کے ضروری سامان کی قیمت چیک کریں تاکہ معلوم ہو سکے کہ آپ کو اپنے پاؤنڈز کے لئے زیادہ چھٹیوں کی نقد رقم کہاں سے مل سکتی ہے لیکن اس بات سے آگاہ رہیں کہ سٹرلنگ کا منافع بڑی ریزورٹس کے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے مہنگا پڑسکتا ہے، جیسا کہ ترکی میں اضافہ ثابت ہوا۔ مصری پو نڈ اور جنوبی افریقی رینڈ حال ہی میں سٹرلنگ کے مقابلے میں قدرکھو رہے ہیںجبکہ لاطینی امریکی کرنسیوں جیسے میکسیکن پیسو اور کوسٹا ریکن کالون کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔