لاکھوں کم آمدنی گھرانوں کو ضروریات زندگی میں اضافہ کے باعث اگلی ادائیگی 25 اپریل سے ملے گی

March 29, 2023

لندن (پی اے) ڈپارٹمنٹ فار ورک اور پنشنز (ڈی ڈبلیو پی) کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے گھرانوں کو ضروریات زندگی کے اخراجات میں اضافہ کے باعث ادائیگیوں کی اگلی قسط 25اپریل سے 17مئی کے درمیان ملے گی۔ آٹھ ملین سے زائد کیلئے900 پونڈز کی نقد امداد میں ذرائع سے جانچے گئے بینیفٹس دعویداروں کے لئے یونیورسل کریڈٹ، پنشن کریڈٹ اور ٹیکس کریڈٹس والے لوگ شامل ہیں۔ ڈی ڈبلیو پی نے کہا کہ یہ تین ادائیگیوں میں براہ راست بینک اکاؤنٹس میں جائیں گے۔ چھ ملین سے زیادہ معذور افراد کو اضافی 150 پونڈز ملیں گے، اس کے علاوہ آٹھ ملین سے زیادہ پنشنرز کو اضافی 300پونڈز دیئے جائیں گے۔ 900 پونڈز تک کی تین ادائیگیاں اہلیت کے لحاظ سے مختلف ہوں گی۔ یہ 650پونڈزکی دو ادائیگیوں کو فالو کریں گی جوکہ آٹھ ملین سے زیادہ کم آمدنی والے گھرانوں کو پہلے ہی ادا کی جا چکی ہیں۔ 326پونڈزکی پہلی قسط 14اور 31جولائی کے درمیان ادا کی گئی۔ 324پونڈز کی دوسری قسط دسمبر کے آخر تک اہل افراد تک پہنچ جانی چاہئےتھی۔ وصول کنندگان کے بینک اکاؤنٹس پر ادائیگی کا حوالہ ان کا قومی انشورنس نمبر تھا، جبکہ ڈی ڈبلیو پی سی او ایل پی ، نئی ادائیگیوں کے لئے ہوگا۔ صرف ٹیکس کریڈٹ والے صارفین جو ڈی ڈبلیو پی سے ادائیگی کے اہل نہیں ہیں، وہ ڈی ڈبلیو پی کی ادائیگی شروع ہونے کے فوراً بعد ایچ ایم آر سی سے اپنی ادائیگی وصول کر لیں گے۔ یہ اقدامات حکومتی مدد کا حصہ ہیں تاکہ لوگوں کی زندگی کی ضروریات زندگی کے اخراجات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں مدد کی جا سکےجو کہ قریب قریب ریکارڈ رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب برطانیہ کے تمام رہائشیوں کے لئے 400 پونڈزکے توانائی کے بل کی مدد اپریل میں ختم ہو رہی ہے۔ وزیر ورک اینڈ پنشنز میل سٹرائڈ نے کہا کہ ضروریات زندگی کے اخراجات میں اضافی اخراجات کی ادائیگی سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو مالی فروغ دے گی۔ تاہمخیراتی اداروں اور غربت کی مہم چلانے والوں نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ادائیگیاں اتنی زیادہ نہیں ہیں۔ فیول پاورٹی ایکشن سے تعلق رکھنے والے اسٹیورٹ بریتھرٹن نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومت فنڈنگ کے اعلانات کو ری سائیکل کر رہی ہے اور عام طور پر یہ رقم صرف اس بات کے ارد گرد گھومتی ہے کہ لوگ واقعی کن مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم توانائی کی قیمتوں میں بنیادی اصلاحات چاہتے ہیں تاکہ کوئی بھی اپنی کم سے کم توانائی کی ضروریات سے نیچے نہ آئے۔ اس کے جواب میںمحکمہ توانائی کے تحفظ اور نیٹ زیرو کے ترجمان نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ خاندانوں کے لئے ایک مشکل وقت ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت عام گھرانوں کے توانائی کے بل کا نصف حصہ پورا کر رہی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گھروں میں توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانا ایندھن کی غربت سے نمٹنے کا بہترین طویل مدتی طریقہ ہے۔ یہ ایک رپورٹ کے طور پر سامنے آیا ہے کہ برطانیہ کے گھروں کی توانائی کی کارکردگی میں پیش رفت نہ ہونے کے برابر تھی۔