نیوزی لینڈ، سری لنکا ون ڈے بارش کی نذر

March 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرائسٹ چرچ میں منگل کونیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا اورایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی۔ تیسرا ون ڈے میچ31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ہفتے کو پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ ریفری نے سری لنکا کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔