مبینہ مقابلوں میں زخمی سمیت 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

March 29, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مبینہ مقابلوں میں زخمی سمیت 6 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ موبائل فون اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں،تفصیلات کے مطابق، سچل پولیس نے جمالی روڈ سویرا چوک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ملزم عرفان ولد نعیم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا،سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے نیو سبزی منڈی کے قریب واقع شہباز گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد ملزم شاہ میر کوزخمی حالت میں گرفتار کیا ،منگھوپیر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد شہری سے لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکوؤں ذاکر ولد بختیار، اسلام الدین ولد رب نواز اور شاہزیب ولد میرافضل کو گرفتار کر لیا،اے وی ایل سی نے موٹر سائیکلیں چھیننے و چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم صداقت ولد نعمت کو گرفتار کرکے دو موٹر سائیکلیں بر آمدکر لیں۔