ہماری فلاح کا راستہ صرف قرآن کی تعلیمات پر عمل میں ہے، کانفرنس

March 29, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں نزول قرآن کے مشن کا آغاز ہوا چنانچہ یہ ماہ مبارک ہمیں قرآن کے مطابق اپنی زندگی کی تعمیر کرنے کا درس دیتا ہے،ان خیالات کا اظہار صوت اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی ابو بکر محی الدین نے جامعہ ابو بکر کلفٹن میں نذول قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مفتی ابو قتادہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا،مفتی ابو بکر محی الدین نے مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منصب رسالتؐ پر فائز ہونے کے بعد پوری زندگی قرآن کی دعوت اور حکومت الہیٰہ کے قیام کی جدوجہدمیں صرف کی، غزوہ بدر اور فتح مکہ بھی اسی جدوجہد کے سنگ میل تھے، آج قرآنی تعلیمات سے روگردانی کے باعث ہی ہم بدامنی، خوف اور بے سکونی میں مبتلا ہیں ،ہماری فلاح اور بقا کا راستہ صرف قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے ، ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم قرآن کی تعلیمات کو اپنی زندگی پر لاگو کرینگے۔