پی او ایس نظام سے منسلک نہ ہونے پر جیولری شاپ کو سیل کر دیا گیا

March 29, 2023

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے پوائنٹ آف سیلز نظام سے منسلک نہ ہونے پر مری روڈ کے ایک جیولرز کو سیل کر دیا۔ آر ٹی او آفس راولپنڈی کے ذرائع نے تصدیق کی کہ چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کی ہدایات پر ایف بی آر کی ٹیم نے پی او ایس نظام سے منسلک نہ ہونے پر آئوٹ لیٹ کو سیل کیا ہے۔ چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی تہمینہ عامر کی ہدایات پرایف بی آرسٹی زون کی ٹیم نے پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک نہ ہونے پر متعلقہ جیولر کو متعدد بار نوٹس بھیجنے اور جرمانہ کرنے کے باوجود پوائنٹ آف سیلز سے منسلک نہ ہونے پر سیل کیاگیا۔