پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فرائض کی بجا آوری یقینی بنا رہی ہے، زوہیب محسن

March 29, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر)زوہیب محسن نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض کی بجا آواری یقینی بنا رہی ہے نماز تراویح کے دوران مساجد کی سیکورٹی یقینی بنائی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے اور تھانہ شالکوٹ کا دورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے تھانے کے مال خانے کمپیوٹر کے ریکارڈ اور صفائی کی صورتحال کو بھی چیک کرتے ہوئے تھانے میں ڈیوٹی افسر اور متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی صحیح طور پر انجام دیتے ہوئے عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔