• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبہ کے بیشتر اضلاع میں اتوار کو موسم گرم اور شدید حبس رہا،تا ہم بعد دوپہر بارکھان،سبی، کوہلو ، موسی خیل،قلعہ سیف اللہ ،لورالائی،ڈیرہ بگٹی، ژوب، خصدار، لسبیلہ اور گردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خضدار میں 19، لسبیلہ 17 اور ژوب میں 15،ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 39، گوادر33، قلات32، تربت40، سبی 36اور نوکنڈی میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج پیر کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ سے مزید