• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخباری صنعت میں اجارہ داری کو تقویت دینے کی پالیسیاں قبول نہیں ،ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (این این آئی) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ 72ویں روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات و جرائد کے نمائندگان موجود رہے۔ علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا پرنٹ میڈیا دو ماہ سے زائد عرصے سے سراپا احتجاج ہے صوبے کی واحد اخباری صنعت کی بندش کا اندیشہ ہے۔ حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے سے صنعت تباہی کا شکار ہوگی وہیں دوسری جانب شفافیت اور مقابلے کا رجحان ختم کرپشن کی راہیں بھی کھل جائیں گی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے اجارہ داری قائم ہوگی جس سے صوبے کی واحد صنعت تباہی سے دوچار ہوگی۔ہزاروں افراد کی صنعت کو بچانے کیلئے حکومت کو مثبت اقدامات کرتے ہوئے سرپرستی کرنا چاہئے نہ کہ ایسی پالیسیاں نافذ کرنے کی کوشش کی جائے کہ ہزاروں افراد بیروزگاری سے دوچار ہوں۔شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کا ڈرافٹ واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید