• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید کمال شاہ کا انتقال جماعت کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، ملک سکندر

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میںجمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی اپنے دیرینہ اور مخلص رہنما سید کمال شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے بیان میں کہا ہے کہ سید کمال شاہ کا سانحہ ارتحال جماعت کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ ایک سچے، مخلص اور بااصول رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی جمعیت طلبہ اسلام اور جمعیت علما اسلام کے نظریات کی آبیاری کے لیے وقف کر دی انہوں نے کہا کہ سید کمال شاہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے جماعت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور کٹھن سے کٹھن حالات میں بھی ثابت قدم رہے۔ ان کی رحلت سے جمعیت علما اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی ۔
کوئٹہ سے مزید