• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت خودکرے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہاہےکہ سپریم کورٹ کے ایک انتظامی اعلامیہ میں لاپتہ افراد کے مقدمات کی شنوائی کیلئے ہائی کورٹس کو ہدایات دے کر اس مسئلے کی سنگینی کو نظر انداز کردیا گیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کےخلاف عدالتی سطح کے علاوہ بین الاقوامی اداروں میں بھی ایک زبردست گونج سنائی دیتی ہے حتیٰ کہ 2007-2009 میں سپریم کورٹ پاکستان کی مختلف عدالتی کارروائیوں کی دستاویزات کو اقوام متحدہ میں بطور گواہی پیش کیا گیا آج بھی تین اہم مقدمات اس سلسلے میں زیرالتواء ہیں جن میں آمنہ جنجوعہ و عاصمہ جہانگیر کے نام سے الگ الگ مسنگ پرسنز کے کیسز کے علاوہ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کیس 2010 شامل ہیں چیف جسٹس صاحب اس سلسلے میں نئی ہدایات کی بجائے اپنے پاس مقدمات کی مؤثر سماعت کا انتظام کریں۔
کوئٹہ سے مزید