• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علمدار روڈ سولہ ایکڑ میں نوجوان کو زخمی کر دیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) علمدار روڈ سولہ ایکڑ میں مشتعل افراد نے ایک طالب علم کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ ایگریکلچر کالونی کا رہائشی سائنس کالج کا طالب علم محمود خان ولد عبدالکریم گزشتہ روڈ گاڑی میں ناراض دوست کو منانے کے لئے علمدار روڈ کے علاقے سولہ ایکڑ گیا تھا جہاں موٹر سائیکل پر سوارتین نامعلوم افراد نے اسے روک کر تلخ کلامی کی گاڑی میں ہی تشدد کیا جبکہ نامعلوم افراد نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی جمع کر لیا جنہون نے طالب علم کو مزید تشدد کر کے زخمی کر دیا ۔اطلاع ملنے پر گشت پر موجود ایس ایچ او کینٹ عبدالغفور نے دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر طالب علم کو مشتعل افراد سے بچا کر ہسپتال پہنچایا اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔
کوئٹہ سے مزید