کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیف انجنیئر واسا محمد رمضان اچکزئی نے کہا ہے کہ شہریوں کو بلاناغہ پانی کی فراہمی کے لئے اقدمات کئے جارہے ہیں عوام کو بلاتعطل پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،یہ باتیں انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پانی کے مسائل کو کم کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاونگا پانی کی کمی کی بنیادی وجہ زیر زمین پانی کی تیزی سےگرتی ہوئی سطح ہے،پانی کاری چارچ نہ ہونے کے برابر ہےجبکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پوری کرنے کیلئے بے تحاشا پانی نکالا جارہاہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح بہتر کرنے کے لئے چیک ڈیمز بنائیں جائیںانہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لئے مختلف لانگ ٹرم و شارٹ ٹرم منصوبے زیر غور ہیں انہوں نے کہا کہ بورنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈائون شروع کردیا ہے اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی عوام بھی ذمہ داری کا احساس کرتے وہئے پانی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں ۔