وفاقی کابینہ کا ازخود نوٹس کے قانون میں ترامیم کا فیصلہ خوش آئند ہے، راحب بلیدی ایڈووکیٹ

March 29, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان بلوچستان راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے ازخود نوٹس کے قانون میں ترامیم کے وفاقی کابینہ کے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ سوموٹو نوٹس میں اپیل کا حق دینا وکلاء کا ڈیمانڈ تھا موجودہ دور اور ماضی میں سوموٹو کا غلط استعمال کرکے بادشاہت قائم کی گئی تھی جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی تھی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ کا ازخود نوٹس کے قانون میں ترامیم کا فیصلہ خوش آئند ہے امید ہے دونوں ایوانوں نیشنل اسمبلی اور سینٹ اس کا ترمیم کو منظور کرکے چیف جسٹس آف پاکستان کے اس اختیارات کو کم کرکے اس کا اپیل کا حق بھی دیا جائے گا بیان میں موجودہ سوموٹو سیاسی کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس منصور علی شاہ کے اختلافی نوٹ کا بھی خیر مقدم کرتے کہاہےکہ ان دونوں معزز ججزنے سپریم کورٹ کے ساکھ کو بحال کیا ہے جو موجودہ چیف جسٹس کی وجہ سے عوام میں سپریم کورٹ کے ساکھ کو نقصان پہنچا تھا۔