نیشنل پریس کلب کے انتخابات، پولنگ آج ہوگی

March 29, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے خلاف حکم امتناعی ختم ہونے پر الیکشن کمیٹی نے آج بدھ 29 مارچ کو پولنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ پولنگ صبح نو بجے شروع ہوگی اور رات دس بجے تک جاری رہے گی۔ افطاری کا وقفہ ہوگا۔ دوسری طرف اپوزیشن نے الیکشن روکنے اور غیر صحافیوں کو ووٹ لسٹ سے نکالنے کیلئے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے جس کی سماعت بدھ کو ہی صبح آٹھ بجے ہوگی۔