مفت آٹے کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، انوار الحق

March 29, 2023

پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے زیر صدارت مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نصیر خان، ڈی ایف سی باجوڑ، اور باجوڑ فلور ملز ایسوسی ایشن نے شرکت کی ، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے فلور ملز ایسوسی ایشن کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ مفت آٹے کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ بجلی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی او پیسکو کو باجوڑ کے تمام فلور ملز کو بجلی کی فراہمی ‘بجلی کا دورانیہ بڑھانے اور تمام علاقوں کو شیڈول کے مطابق یکساں بجلی فراہمی کے حوالے سے احکامات جاری کیں۔قبل ازیںڈپٹی کمشنر محمد انوار الحق کا تحصیل چیئرمین سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ کی سربراہی میں سب ڈویژن خار کے نو منتخب وی سی چئیرمینوں کے ساتھ ڈی سی کانفرنس روم میں مفت آٹے کی منصفانہ تقسیم کار کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نصیر خان شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل چیئرمین حاجی سید بادشاہ نے رمضان المبارک میں فری آٹا منصفانہ تقسیم کار میں درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی,ڈپٹی کمشنر نے مفت آٹے کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے اور ڈسٹریبیوشن پوائنٹس میں درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔