• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل منیجر آپریشن پیسکو نے فیس بک پر ای کچہری منعقد کی

پشاور(جنگ نیوز)جنرل منیجر آپریشن پیسکو محمد زبیر خان نے گزشتہ روز فیس بک پر ای کچہری کا انعقاد کیا جس میںدوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد صارفین نے بجلی سے متعلق مسائل براہ راست بتائے جس پر محمد زبیر خان نے ان مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے، ای کچہر ی کے دوران پیسکو کے مختلف محکموں کے سربراہان کو بھی صارفین کو درپیش مسائل پر جوابدہی کیلئے کچہری میں مدعوع کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے محکموں سے متعلق مسائل پر جواب دئیے،ای کچہری میں سینکڑوں صارفین نے گھر بیٹھے درپیش مسائل کا ازالہ کیا، جنرل منیجر آپریشن نے ای کچہری کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ہیڈ آفس کی سطح پر بلکہ سرکل لیول پر بھی ای کچہریاں منعقد کرنی چاہیے تاکہ دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے صارفین بھی با آسانی اپنے مسائل حل کرا سکیں۔
پشاور سے مزید