• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں کے سکینڈل میں گرفتارملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور کی خصوصی احتساب عدالت کے جج حامد مغل نے نجی لینڈ مارکیٹنگ کمپنی کے نام پر اربوں روپے کے سکینڈل میں گرفتار ملزم کومزید جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ۔ دوران سماعت نیب سپیشل پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی آفیسر پیش ہوئے ، اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عبد الوحید بٹ نے نجی لینڈ مارکیٹنگ کے نام پر 1616 افراد سے 3.73 بلین روپے بٹورے ہیں ۔ نیب نے متاثرین کی شکایت پر کاروائی کی اور ملزم کیخلاف وارنٹ جاری کی جبکہ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت درخواست خارج کردی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا مزید تفتیش کی ضرورت ہے اس لئےمزید جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے ۔ عدالت نے تفتیش کیلئے ملزم کو مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ۔
پشاور سے مزید