پشاور(نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا بار کونسل نے بار کونسل کے رکن علی زمان ایڈووکیٹ کو حراست میں لیکراس پر تشدد کے معاملے پر تیسرے روز بھی ہڑتال کا اعلان کردیا اور وکلاءکو آج بھی عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کردی ۔ اس ضمن میں بارکونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بار کونسل کے ممبر اورسابق صدر پشاور بارایسوسی ایشن علی زمان ایڈوکیٹ پر وحشیانہ تشدد کیا گیا جوغیر قانونی اورماورائے عدالت اقدام ہے جس پر وکلاءبرادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔بار کونسل نے واقعہ کے خلاف احتجاجا آج تیسرے روز بھی پورے صوبے میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور وکلاءکو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز عدالتوں میں کیسز کی پیروی کیلئے پیش نہ ہو۔انہوں نے بتایاکہ وکلاءاس سلسلے میں متحد رہیں اور آج بھی عدالتی کارروائی میں حصہ نہ لے ۔واضح رہے کہ مسلسل تیسرے روزہڑتال کی وجہ سے عدالتی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔