• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کا شعبہ ختم کیا جائے، سی ڈی اے کو بچت ہو گی، مرزا عبدالرحمن

پشاور(جنگ نیوز)سابقہ نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسلام آبادمرزاعبدالرحمان نے کیپیٹل کی حدود میں تجاوزات کی بھرمار سے مقامی افراد اور مارکیٹوں کی تاجر برادری سخت پریشان ہیں جبکہ لاکھوں روپے کرایہ اور حکومت کو ٹیکسوں کی ادائیگی کی جاتی ہے اور قبضہ مافیا محکمہ کی ملی بھگت سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات کی سی ڈی اےاشرافیہ دھجیاں اڑا رہی ہے ،ایک بیان میں مرزا عبدالرحمن نے کیا کہ جگہ جگہ قیمتی جگہوں پر قبضہ مافیا کی وجہ سے مارکیٹوں میں کاروبارٹھپ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ تجاوزات کا شعبہ ختم کیا جائے جس سے سی ڈی آے کو بچت ہو گی، تجاوزات مافیاکے خلاف کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ کو اگر تجاویزات کی شکایت کی جائے تو اپنے منظور نظر تجاویزات کو تحفظ فراہم کیاجاتا ہے ۔متعدد گلیوں میں اشرافیہ نے بیئرر لگا کر راستے بند کر کے سیکورٹی گارڈ بٹھا رکھے ہیں جو سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے ،صرف محکمہ کے نام نہاد اہلکار میڈیا پر اپنی کارکردگی کو سراہتے ہیں ۔اسلام آباد کے تاجروں اور شہریوں نےوزیر داخلہ محسن نقوی سے تجاوزات مافیاکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پشاور سے مزید