قوم کو کربناک و دردناک حالت کا سامنا ہے: مقررین کا سیمینار سےخطاب

March 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے زیر اہتمام پروفیشنلز آف تحریک بیداری کی طرف سے وطن کی فکر کر نا کے عنوان سے سیمینار ہوا ،جس میں امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر صفدر ہاشمی، علامہ قاضی شبیر علوی، علامہ حسنین رضا شاہ، الیاس صدیقی ، آغا ذیشان فانی، پروفسیر ڈاکٹر علی رضا، پروفسیر ڈاکٹر نسیم عبّاس، پروفسیر ڈاکٹر حسن ریحان گیلانی، علامہ حسنین عسکری اور دیگر شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو کربناک و دردناک حالت کا سامنا ہے، پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا لیکن افسوس کہ ہم نہ اسلام کا نظام لا سکے اور نہ ہی مغربی نظام کی غلامی سے آزاد ہو سکے۔