ہیڈ ماسٹر، پرنسپل ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

March 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر اینڈ پرنسپل ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام مطالبات تسلیم نہ ہونے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،رہنماوں نے کہا کہ گریڈ 17سے20کے تمام کیسز31مارچ سے پہلے پہلے مکمل کیے جائیں ،گذشتہ 13سال سے پروموشن نہیں ہورہی، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے اساتذہ کرام کو انکی مدت کے مطابق پروموٹ کیا جائے اگر 31 مارچ تک پرموشن پراسس مکمل نہیں کیا گیا تو ہماری اے سی آر ز اگلی اے سی آرز میں شامل ہوجائیں گی اور اگلے سال میں پھر نئےپراسس شروع ہوجائیں گے۔