رانا ثناءاللّٰہ کے بیان کا عدلیہ نوٹس لے، تحریک انصاف

March 29, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف ڈسٹرکٹ لاہور شیخ امتیاز محمود نے اکمل خان باری یوسف وائیں ملک عثمان ڈاکٹر سیمی بخاری اورلالہ اشتیاق ملک کے ساتھ پریس کانفرنس کی ،انہوں نےکہا کہ مینار پاکستان کا جلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا میں مینار پاکستان کے جلسے میں آنے والے زندہ دلان لاہور کا شکر گزار ہوں پی ٹی آئی شعبہ خواتین سنٹرل پنجاب کا اجلاس پارٹی دفتر جیل روڈ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت صدر سنٹرل پنجاب ڈاکٹر نوشین حامد معراج اور جنرل سیکرٹری سعدیہ سہیل رانا نے کی اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے صوبائی حلقوں کی سطح پر ٹیم تشکیل دی اور تنظیم سازی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے ڈاکٹر نوشین حامد معراج سعدیہ سہیل رانا اور روبینہ شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے بیان کا فلفور اعلی عدلیہ نوٹس لیں امپورٹڈ سرکار نے ظلم اور جبر کی تمام حدیں کراس کر لی ہیں۔