مہنگے داموں اورملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر 15شیر فروش گرفتار

March 30, 2023

پشاور ( وقائع نگار) اسسٹنٹ کمشنر سید ہ زینب نقوی نے مہنگے داموں اور ملاوٹ شد ہ دود ھ فروخت کرنے پر 15شیر فروشوں کو گرفتارکرکے 500لیٹر سے زائد دودھ تلف کردیا گیا ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹاؤن سیدہ زینب نقوی نے اولڈ باڑہ روڈ،کینال روڈ،اکیڈمی ٹاؤن میں مختلف دکانوں پر دودھ کا معائنہ کیا کارروائیوں کے دوران محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری سپروائزر نعیم الحسن بھی ہمراہ تھے اوردودھ کی لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعے تجزیہ کیاگیا ٗ لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدار کی ملاوٹ ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 15شیرفروشوں کو گرفتار کرکے 500سے زائد لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کردیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکاندار ملاوٹ شدہ او ر کیمیکل والا دودھ بیچنے سے گریز کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی