پی ایل ٹی میں ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ شروع

March 30, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)پی ایل ٹی میں اپنی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، بتایاگیا ہے کہ ایسے اساتذہ جو پہلے مرحلے میں ٹریننگ نہیں کرسکے تھے، ان کےلئے ٹریننگ شیڈول کی گئی ہے جو شروع ہوچکی ہے ٹریننگ میں وہ تمام لوگ شامل ہونگے ان کے نمبرز مردانہ لیکچررز سنیارٹی نمبر 574 تا 1294 زنانہ لیکچررز سنیارٹی نمبر 301 تا 1101 مردانہ سنیارٹی نمبر انسٹرکٹر ز میں 103 تا 383 اور زنانہ سنیارٹی نمبر ایک تا 87 میں ہے پہلی مرتبہ جب ان لوگوں نے ٹریننگ کی تو کچھ لوگ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ٹریننگ نہیں کرپائے انہیں یہ سپیشل چانس دیا جا رہا ہے اس میں سنیارٹی نمبر 103 تا 383انسٹرکٹر میل اور سنیارٹی نمبر 01 تا 87 انسٹرکٹر فیمیل بھی شامل ہیں۔