لندن کیبل کار کے مسافروں میں اضافے کیلئے سوشل میڈیا کی مدد

March 30, 2023

لندن (پی اے) ٹرانسپورٹ فار لندن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے لندن کیبل کار کے مسافروں میں اضافےکیلئےمدد کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ2016کے بعد سے مسافروں کی تعداد کا بلند ترین سطح کو چھو لینا جزوی طور پر سوشل میڈیا کا مرہون منت ہے 2012کے اولمپکس کیلئے کھولی گئی کیبل کار کو گزشتہ عشرے کے دوران مسافروں کی باقاعدہ تعداد کو راغب کرنے میں مشکل کا سامنا تھا۔ تاہم ٹی ایف ایل کے نئے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران15لاکھ سے زائد افراد نے ایسٹ لندن کراسنگ استعمال کی جو 2021-22کے مقابلے میں2لاکھ زیادہ تعداد ہے۔ ٹی ایف ایل کے جوش کرومپئن نے کہا ہے کہ کیبل کار کو سوشل میڈیا بز سے فائدہ ہوا ہے، یہ شاندار اضافہ ہے اور تعداد حقیقی طور پر بڑھ رہی ہے اور وبا سے بحالی شاندار ہے۔ وبا کے دوران صورت حال کے مقابلے میں ہم مقبول ہیں، سوشل میڈیا نے اس مقبولیت کے قائم ہونے میں حقیقی طور پر مدد کی ہے۔ سماجی فاصلے کے اقدامات کے ساتھ ٹی ایف ایل کو لوگوں کے لیے پرائیویٹ کینبز شامل کرنے پڑے ہیں۔ اب ٹی ایف ایل نے مواقع کو کینبوں کو نجی تجربات میں تبدیل کرنے کیلئے استعمال کیا ہے، جس میں گزشتہ ہفتے مدر ڈے کے موقع پر سہ پہر میں ٹی رائڈ شامل ہے۔ اس کا مقصد کیبل کار کو لازمی اٹریکشن بنانا ہے جو قابل استطاعت ہے۔ ہم ایسٹر، عید شاہ کی تاجپوشی پر آفٹر نون ٹی اور شام کے کھانے کے تین کورس کے ساتھ ایونٹس کے مکمل کارڈ کے حامل ہیں۔ ان ایونٹس سے مسافروں کی تعداد میں اضافے میں مدد کی ہے۔ کیبل کار ٹی ایف ایل کیلئے منفرد انفرا اسٹرکچر ہے۔ ہم مزید اقدامات کیلئے لچک کے حامل ہیں۔ کسٹمر اسے تفریحی سرگرمی کیلئے استعمال کرتے ہیں اور ہم ان چیزوں کو اختیار کرنے کے قابل ہیں جو دوسری اٹریکشنز کرتی ہیں، جس کا فائدہ ہورہا ہے۔ رش کے دوران سفر کیلئے ایک بالغ فرد کا خرچ اب4اعشاریہ30سے بڑھ کر6پونڈ ہے اور دوسرے اوقات میں3اعشاریہ20 پونڈ ہے جب کہ کیبل کار پہلی مرتبہ شروع ہوئی تھی۔